نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجھستان کی حکومت کے سرکاری افسر امراؤ سالودیا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ جے پور۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر اور راجستھان روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے چیئرمین امراؤ سالودیا نے اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
امراؤ سالودیا نے اسلام کی قبولیت کا اعلان کرتے ہی فوری طور پر سرکاری نوکری بھی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ہندو مذہب میں تفریق کئے جانے کے سبب مذہب اسلام قبول کر رہے ہیں کیونکہ اسلام میں ایک اللہ کی ہی عبادت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شروع سے ہی اسلام مذہب پر اعتقاد رکھتا ہوں اور اپنے دل کی خواہش کے مطابق ہی میں نے اسلام مذہب قبول کیا ہے۔