بھارت: سرکاری کھانے میں چھپکلی، 3 سو طلبا ہسپتال پہنچ گئے

India

India

بنگلور (جیوڈیسک) بھارت کے شہر بنگلور کے ایک سکول میں حکومت کی جانب سے دیا جانے والا کھانا کھانے کے بعد تین سو بچے ہسپتال پہنچ گئے ، کھانے کے برتن سے ایک مردہ چھپکلی برآمد ہوئی تھی۔ یاد رہے۔

کہ قبل ازیں ریاست بہار کے ایک سکول میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کھانا کھانے سے 23 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ سکول کی ایک خاتون ٹیچر سیدہ تبسم نے بتایا۔

کہ بچوں کو دوپہر کے وقت کھانا دیا گیا جسے کھانے سے بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تمام بچے محفوظ ہیں اور بہت سے بچے ہسپتال سے فارغ بھی کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔