بھارت میں پیاز کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں

Indian Onions

Indian Onions

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں پیاز کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ بھارت میں پیاز کی قیمتیں 80 سے 90 روپے فی کلو ہونے پر ایک بار پھر ہانڈی کا یہ لازمی حصہ غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگیا جس سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

بھارتی وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ ملک میں پیاز وافر مقدار میں موجود ہے۔ اس کی قیمت پر ہر ریاست کو خود چیک رکھنا چاہیے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہر ممکن کارروائی کرنا چاہیے تاکہ سبزیوں کی مصنوعی قلت پر قابو پایا جا سکے۔