نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں آن لائن شاپنگ کمپنی کی ملازمہ کو اغوا کرنے والے5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مرکزی ملزم کا کہنا ہے لڑکی کو اغوا کرنے کا پلان شاہ رخ خان کی فلم “ڈر” سے متاثر ہو کر بنایا۔
شاہ رخ خان کی ٹریجڈی فلم “ڈر”حقیقت بن گئی،بھارت میں غازی آباد پولیس نے آن لائن شاپنگ کمپنی کی ملازمہ کو اغوا کرنے والے 5 ملزمان دھر لئے ،مرکزی ملزم نفسیاتی مریض ہے،جو ہریانہ جیل سے فرار ہوگیا تھااور کئی روز سے لڑکی کا پیچھا کر رہا تھا۔
تفتیش کے دوران مرکزی ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرنے کا منصوبہ شاہ رخ خان کی فلم ڈرسے متاثر ہو کر بنایا۔
پلان کے مطابق ملزمان نے 10فروری کوسافٹ ویئر انجینئر دپتی کو دلی سے قریب ویشالی میٹرو پر رکشہ سے غازی آباد جاتے ہوئے اغوا کیا،رکشہ میں دپتی کی سہیلی بھی سوار تھی جسے ملزمان نے چھری دکھا کر اتار دیا۔
ملزمان دپتی کی آنکھوں میں پٹی باندھ کر نا معلوم مقام پر لے گئے اور پھر دو دن بعد اسی جگہ چھوڑ گئے جہاں سے اسے اغوا کیا تھا۔فلم کی ہیروئن جوہی چاولہ کی طرح دپتی کی جان توبچ گئی لیکن اس کے دل میں ملزمان کا ڈر بیٹھ گیا۔