بھارت نے کارروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی، میانمار
Posted on June 11, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Myanmar
ینگون (جیوڈیسک) میانمار حکام نے بھارتی جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی پڑوسی ملک پر حملے کے لیے برداشت نہیں کریں گے۔
میانمار حکام نے کہا کہ ہم کسی باغی گروپ کو اپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے، بھارت نے کارروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی۔
بھارتی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے برما کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت نے میانمار میں گھس کر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھارت آج صبح سویرے سے یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ اسکی فوج نے میانمار میں گھس کر علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com