برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت زندہ پیر رحمتہ اللہ علیہ کا 67واںعرس مبارک 17.18.19
گجرات ( جی پی آئی ) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت زندہ پیر رحمتہ اللہ علیہ کا 67واںعرس مبارک 17.18.19اکتوبر بروز جمعتہ المبارک ‘ ہفتہ ‘ اتوار گھمکول شریف کوہاٹ میں منعقد ہو رہا ہے ‘ جس میں ملک سے بھر علماء اکرم و مشائخ عظائم شریک ہونگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت زندہ پیر گھمکول شریف کے عرس مبارک کے سلسلہ میں غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کا اہم اجلاس ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار گجرات ( جی پی آئی ) حضرت زندہ پیر گھمکول شریف کے عرس مبارک کے سلسلہ میں غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کا اہم اجلاس ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر عرس کے انتظامات کے حوالہ سے پیر بھائیوں نے تبادلہ خیال کیا ۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ یہ اجلاس دی پنجاب سکولز آف سائنسز خالدہ آباد میں منعقدہوا ‘ جس میں ضلع بھر سے ممبران نے بھرپور شرکت کی جن میں چوہدری حفیظ ‘ چوہدری اصغر ‘ افضال ‘ افضال رانجھا کنجاہ ‘ وحید انجم ‘ ماسٹر عنصر کوٹ قطب دین ‘ ڈاکٹر طارق ‘ یوسف اچھرہ ‘ عامر اقبال ‘ افضال ‘ ایوب بٹ’ سجاد دولت نگر ‘ عمران مصطفی گلیانہ ‘ احسان ‘ نوید ‘ غلام عباس ‘ امجد رشید ‘ عیسیٰ خان ‘ ملک شاہ جہان کالرہ ‘ چوہدری جنید نادر اور دیگر شامل تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ شہزاد شفیق نقشبندی فخر المشائخ کانفرنس
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ شہزاد شفیق نقشبندی فخر المشائخ کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ جس میں ضلع بھر سے علماء اکرم و مشائخ نے شرکت کی انہوں نے کہا ہے کہ شہزاد شفیق نقشبندی جیسے مجاہد وقت کی اہم ضرورت ہے کہ جو کہ اپنے مسائل دین کی سر بلندی کیلئے وقف کئے ہوئے ہیں ۔ ہم شہزاد شفیق نقشبندی اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اتنا شاندار پروگرام منعقد کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں، پوری قوم مدد کرے: چودھری شافع حسین گجرات ( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں، حکمرانوں نے عوام کو سیلاب سے بچانے، ریسکیو کرنے اور بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا اور نہ وہ کرے گی، صرف زبانی جمع خرچ کرنا اس کا وطیرہ ہے۔ وہ گجرات کے حلقہ پی پی 110 میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کے دوران متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے متاثرین کے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے نااہل حکمرانوں نے عوام کا سارا پیسہ جنگلہ بس سروس اور دیگر فلاپ سکیموں پر ضائع کر دیا اگر یہی پیسہ نئے ڈیم بنانے اور دریائوں کے پشتے مضبوط کرنے پر لگایا جاتا تو سیلاب سے اتنی تباہی نہ ہوتی، فصلوں کی تباہی سے جہاں کسان کا نقصان ہوا وہاں ملک میں گندم اور چاول کی پیداوار میں بھی کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو چاہئے کہ متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کی جائے اور ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔ اس موقع پر زبیر احمد خان، محمد افضل سبحان، جاوید بہادر، اصغر تیل والا، چودھری انعام الحق، چودھری عمر بشیر اور قاضی خالد سیف اللہ سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما و کارکن بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک ان کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا
گجرات(جی پی آئی) متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک ان کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا ، متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر انہیں جلد از جلد معاوضہ ادا کر دیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب خالد مسعود اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہلال احمر کے زیر اہتمام چک سادہ ، کولووال ، کالیکی اورشہباز پور میں راشن ، آٹے کے تھیلے ، کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بریگیڈئیر سلیم ، ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ،ایم پی اے حاجی عمران ظفر، چوہدری تنویر گوندل ، چوہدری اختر چھوکر کلاں ، چوہدری ظہور الٰہی ، پی ایس او ندیم بٹ ،چوہدری یاسر وڑائچ و دیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کا کام تیز کر دیا گیا ہے ، ضلع گجرات میں سیلاب سے جابحق ہونے والے افراد کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے ، اسی طرح فصلوں ، جانوروں اور املاک کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ،ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور چوہدری تنویر گوندل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف متاثرین سیلاب کی دن رات خدمت کر رہے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں خود جا کر تمام امور کی نگرانی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کیلئے بھرپور فنڈز فراہم کر دئیے ہیں اور تمام متاثرین کو ان کے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ گجرات کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ منتخب عوامی نمائندہ و راہنما مسلم لیگ ن متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ممتاز عالم دین صاحبزادہ سید پیر سعید احمد شاہ گجراتی
گجرات(جی پی آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ممتاز عالم دین صاحبزادہ سید پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے مرکز اہلسنت جامعہ شاہ ولائیت جناح روڈ گجرات میں یوم تحفظ ختم نبوت کے حوالہ سے جمعتہ المبارک کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1954اور1974کے دوران ختم نبوت کی تحریکیں چلی اور جن میں گجرات سے ان کے والد محترم مجاہد ملت صاحبزادہ سید پیر محمود شاہ گجراتی سمیت دیگر علماء کرا م مشائخ عظام آئمہ مساجد اور دیگر سول سوسائٹی کے لوگوں کا بڑا کردار رہا اور جیلوں میں پابند سلاسل ہونا پڑا۔امیر ملت پیر جماعت شاہ نے قادیانیوں کے لیڈر مرزا غلام احمد کو مناظرے کے لیے چیلنج کیا مگر وہ بھاگ پڑا ۔انہوں نے کہاکہ مرزا غلام احمد جعلی نبی ہے اور مرتد ہے وہ24گھنٹوں میں مرجائے گا اور اسی طرح ہی ہوا جعلی نبی مرزا غلام احمد قادیانی لیٹرین میں مردہ حالت میں پایا گیا انہوں نے کہاکہ مرزا غلام احمد قادیانی مرتد منکر اور گستاح رسول گستاح صحابہ تھا اس پر جتنی بھی لعنت بھیجی جائے کم ہے صاحبزادہ سید پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے کہاکہ 1974کی ختم نبوت کی تحریک میں تیزی آئی اور گجرات میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی میدان میں آگئی اور انہوں نے تحریک ختم نبوت میں اہم کردار اداکیا اور کئی ایسے علماء کرام کو چوڑیاں پیش کی جوکہ تحریک ختم نبوت میں گرفتاری سے گھبراتے ہوئے روپوش ہوگئے گجرات میں سب سے پہلے انکے والد پیر محمود شاہ گجراتی نے جامعہ شاہ ولائیت سے ساتھیوں سمیت گرفتاری دی ضمانت کے باوجود رہا نہ ہوئے اور کہاکہ جب تک قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جاتاوہ رہا نہ ہوں گے پھر7ستمبر1974کو اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اور وہ رہا ہوئے انہوں نے کہاکہ 1974کی تحریک ختم نبوت میں ماسٹر حاجی محمد حیات مرحوم کا بیٹا اور محمد فاروق اور عثمان طیب کا کم عمر بھائی محمد صدیق بھی تھا انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور تحریک ختم نبوت میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے والے یقینا نبی کریم ۖ کی شفاعت کے حق دار ہیں آخر میں انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی استحکام پاکستان مقبوضہ کشمیر بیت المقدس فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کرائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویل ڈن گلیانہ پولیس :گلیانہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
گجرات(جی پی آئی)ویل ڈن گلیانہ پولیس :گلیانہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے موٹرسائیکل،استریاں۔کیمرے،جوسر مشین،موبائل فون،گھڑیاں اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کرلی ہے۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے پولیس لائن گجرات میں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او چوہدری عابد رسول اور ان کی ٹیم نے لالہ موسیٰ اور دیگرعلاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ نوید ،اشیتاق ،عثمان،منظور، محمد انصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیاہے۔ڈی پی او نے بتایا کے ملزمان دن ڈیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھیجس انچارج گلیانہ پولیس نے دن رات محنت کر کے ان ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او گجرات نے پولیس ملازمین کو نقدانعام اور تعریفی اسناد بھی دینے کا علان کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلیانہ پولیس نے باہر وال چوک کے قریب ناکہ بندی کر کے ڈیرھ کڑور کی ا علیٰ قسم کی ہیروئن برآمد
گجرات(جی پی آئی)گلیانہ پولیس نے باہر وال چوک کے قریب ناکہ بندی کر کے ڈیرھ کڑور کی ا علیٰ قسم کی ہیروئن برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہیروئن کیپسولوں کے زریعے بیرون ملک سپلائی کی جارہی تھی کہ پولیس نے پکڑ لیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او عاب رسول نے باہر وال کے قریب ناکہ بندی کر کے ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی جس میں سوار تین افراد جن میں مضور،ہاشم،اورامجد کے قبضہ سے 1285گرام اعلیٰ قسم کی ہیروئن برآمد کی گئی ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے یاد رہے کہ ملزمان اس ہیعئن کورے بڑے کیپسولوں میں پیک کر کے بیرون ملک منتقل کرنا چاہتے تھے۔ملزمان کی جانب سے پولیس انچارج عابد رسول کو بارہ لاکھ کی رشوت کی آفر کی گئی مگر اس نے تھکرادیتھی۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے ایس ایچ او عابد رسول اور دیگر ملازمین کو نقد انعان دینے کا علان کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھانہ صدر جلال پور جٹاں کے گائوںجید پورحاجی حیات کے گھر میںدن ڈیہاڑے ڈکیتی کی واردات
گجرات(جی پی آئی)تھانہ صدر جلال پور جٹاں کے گائوںجید پورحاجی حیات کے گھر میںدن ڈیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوراننامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ سے پچاس تولے زیورات اور پانچ ہزار یورو اور دس لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ صدر نے مدقمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غازی کھوکھر ڈکیتی پر عدالت نے پولیس کومقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا:تفصیلات کے مطابق
گجرات(جی پی آئی)غازی کھوکھر ڈکیتی پر عدالت نے پولیس کومقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا:تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر گجرات کے علاقہ محلہ غازی کھوکھرکی بیوہ نبیلہ بی بی نے DPOگجرات اور SHOتھانہ صدر گجرات کو درخواست دی تھی کہ گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فیصل ولدشبیر ،عامر ولدشبیر ،عمران ولد محمد اعظم سکنہ غازی کھوکھر ،کاشف ولدخالدسکنہ گلانوالہ اور دونامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس گئے اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور رقم لے کر فرار ہوگئے غازی کھوکھر میں ڈکیتی کی واردات پر پولیس کی کاروائی نہ ہونے اورمعاملہ دبانے کی کوسش کی گئی جس پر بیوہ نبیلہ بی بی نے انصاف کے لئے عدالت میں رٹ دائر کر دی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات حامد محمود خان نے دونوں پارٹی کے وکلاء کے دلائل سن کر تھانہ صدر گجرات کےSHO کو فیصل ،عامر ،عمران ،کاشف ،کے خلاف مقدمہ درج کر کے قا نونی کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ )فخر المشائخ میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس
گجرات(جی پی آئی)فخر المشائخ میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان پہلی سالانہ ” فخر المشائخ کانفرنس ” منعقد ہوئی ، جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ پیر حافظ میاں ولید احمد جواد شرقپوری نقشبندی مجددی نے کی ، جبکہ خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کیا ، اس موقع پر گجرات کے علاوہ پشاور ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ،شرقپور شریف ، گوجرانوالہ ،و دیگر اضلاع سے بھی عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، قاری محمد ایوب نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ، نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت اسد علی ، محمد زین العابدین شرقپوری ، دانیال ، سید عثمان شاہ اور ندیم بشیر نقشبندی نے پیش کی اس موقع پر علامہ محمد دین راجوری ، شیخ محمد ارشد پشاور ، پیر غلام حیدر پردیسی گوندل شریف ، پروفیسر خالد بشیر ، صوبیدار میجر(ر) چوہدری محمد اکبر ، قاری غلام یاسین ، صاحبزادہ شاہ رخ شریف ، محمد اسحاق بھنڈر ، اظہر اقبال ، محمد اسد حفیظ ، ملک رضوان ایڈووکیٹ ، مظہر اقبال ،عاصم نصیر ڈار، رانا مشرف علی ناز ، محمد انور سدیدی بھلوال ، عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ ، صاحبزادہ اشرف تسنیم ، محمد وارث نقشبندی ،محمد مظہر ، محمد عامر ، محمد احمد فاروقی ، مولانا علی عمران ،طاہر ہاشمی ، پیر سید فضل حسین شاہ آستانہ عالیہ شیخ چوگانی شریف ، حاجی محمد اقبال گھمن ، سید زمان شاہ ، محمد گلفام نقشبندی ، سید اعجاز شاہ ، ثاقب انور ، عاطف انور، انجم رحمان ، ڈاکٹررزاق احمد غفاری و دیگر نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کا ولی حق بیان کرتا ہے اور حق کو اپنے اوپر طاری کرکے لوگوں کو حق کی راہ دیکھاتا ہے
گجرات(جی پی آئی)اللہ کا ولی حق بیان کرتا ہے اور حق کو اپنے اوپر طاری کرکے لوگوں کو حق کی راہ دیکھاتا ہے برصغیر پاک و ہند میں اولیاء کرام نے ہی لوگوں کو حق کی را ہ دکھائی ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ حافظ میاں ولید احمد جواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے دی ایجوکیٹرزہ بارہ دری کیمپس میں پہلی سالانہ ” فخر المشائخ کانفرنس ” کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ میاں شیر محمد شرقپوری نے برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کیا اور اس کڑے دور میں جب انگریز اور ہندو مسلمانوں کے خلاف تھے ، اسلام کو جلا بخشی ان کے سجادہ نشین میاں جمیل احمد نقشبندی شرقپوری نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیا ، تحریک ختم نبوت ہو یا اسلام کیلئے کوئی بھی تحریک میاں جمیل احمد شرقپوری نے مسلمانوں کی راہنمائی کی ، انہوںنے پاکستان میں مجدد الف ثانی تحریک کا آغاز کیا اور لوگوں کو حق کی راہ دکھائی ، محافل کا انعقاد کا مقصد یہ نہیں ہوتا ہے کہ لنگر کھائیں یا ملکر گپیں لگائیں ، اس کا اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسلام سے عشق و محبت سکھلائیں انہیں اسلام کی صحیح تصویر دکھائیں ، میاں جمیل احمد شرقپوری نے ساری عمر اسلام کیلئے وقف کی ، 12ہزار کتب پنجاب یونیورسٹی کی لائبریری کیلئے دیں ، ان کا ہر سفر تحقیق پر مبنی ہوتا تھا ، صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام اپنے افکار ،اخلاص ، تعلیمات سے لوگوں میں جگہ بناتے ہیں ، سجادہ نشین نہ صرف دربار کی جائیداد کا وارث ہوتا ہے بلکہ وہ صاحب مزار کی تعلیمات افکار ، اخلاص کا بھی مالک ہوتا ہے ، اسے صاحب مزار سے نسبت کو بہتر بنانا ہوتا ہے ، انہوںنے کہا کہ میاں جمیل احمد شرقپوری نے انہی خطوط پر کام کیا اور میاں شیر محمد شرقپوری کے پیغام کو آگے بڑھایا ،نیک لوگوں پر آسمان سے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور برے لوگوں پر شیطان نازل ہوتے ہیں ،نیک لوگوں سے معاشرہ میں برکت پھیلتی ہے اور برے لوگوں سے معاشرہ میں برائی ، میاں جمیل احمد شرقپوری نے ہمیں جو درس دیا اس سے ہم نیکی اور بدی میں تمیز کر سکتے ہیں ، انہوںنے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ۖ کی حفاظت کیلئے بھی میاں جمیل احمد شرقپوری نے دن رات کام کیا ، اسلام کی سربلندی ان کی اولین ترجیح تھی ،انہوںنے کہا کہ ڈکشنری سے کسی بھی لفظ کا معنی نہیں مل سکتا ، لفظ کے بدلے میں لفظ ملتا ہے ،لیکن صاحب معنی شخص سے لفظ کا معنی مل سکتا ہے ، صاحبزادہ شہزاد شفیق نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر اولیاء کرام کا فیض ہے کہ ہم نے گجرات میں نقشبندی سلسلہ کو آگے بڑھانے کے سلسلہ میں کام شروع کیا ہے ، محافل کا انعقاد کیا ہے اور میں جو کچھ بھی ہوں اپنے پیرومرشد میاں جمیل احمد شرقپوری کی نسبت اور نظر کی وجہ سے ہوں وہ صاحب تحقیق انسان تھے ان کی تحقیقی کی وجہ سے لوگوں کو راہ ملی اور ہم اس طرح کی محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضلعی راہنما پاکستان مسلم لیگ ق اللہ بخش دھدرا نے کہا ہے
گجرات(جی پی آئی)ضلعی راہنما پاکستان مسلم لیگ ق اللہ بخش دھدرا نے کہا ہے کہ چوہدری برادران ملکی سطح پر عوام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ، سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے مسلم لیگ ق کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، جس طرح چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی ڈور ٹو ڈور جا کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں ، قابل تحسین ہے ، اور مسلم لیگ ق کے تمام ورکر اس مشن میں چوہدری برادران کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور عوام بھی دیکھ رہی ہے کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات اور گردونواح میں ایک بار پھر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا
گجرات(جی پی آئی)گجرات اور گردونواح میں ایک بار پھر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔گزشتہ روز کی تھوڑی سی بارش نے شہر بھر میں جھل تھل کر دیا بارش سے سڑکوں پر کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا جس سے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سرکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ایک با پھر ٹی ایم اے کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی،بارش کے پانی سے پرنس چو، جیل چوک، رحمان شہید روڈ،ریلوے روڈ سمیت دیگر نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے اورٹی ایم اے کا عملہ ایک بار پھر بارش کے پانی کی نکاسی میں بری طرح ناکام رہا،بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں نے دوبارہ سکھ کا سانس لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سینر صحافی محمد انور شیخ نے ایک بیان میں ٹانڈہ کے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات
گجرات(جی پی آئی)سینر صحافی محمد انور شیخ نے ایک بیان میں ٹانڈہ کے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات اورسنگین نتائج کی د ھمکییاں دینے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی ڈکٹر جاوید مرزا پر قائم مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے ،اگر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو گجرات کے تمام صحافی بھر پورمذمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اور کان ہیں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں