کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن اراکین کے سیاسی جماعتوں کے مطالبہ پر مستعفی ہونے سے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ مسند اقتدار سے ‘ مسند انصاف اور مسند انتخاب و مسند انتظام تک ہر فرد اختیارواقتدار ‘ مرتبہ و مفاد سے ہر صورت جڑارہنا چاہتا ہے چاہے۔
وہ اس کی اہلیت سے محروم ہو یا اخلاقی ‘ آئینی اور قانونی جواز سے محروم ہوچکا ہو ۔ بلوچستان میں جیوانی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ بھارت ‘ امریکہ امر اسرائیلی ٹرائیکا پاکستان کو دہشتگردی کی دلدل میں دھکیل چکا ہے اور اب بھارت سرحدی جھڑپوں کے ذریعے پاکستان پر باقاعدہ حملے کی ریہر سل کررہا ہے۔
اسلئے قوم اور قومی قیادت کے ساتھ تمام طبقات کو باہمی اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے گوافواج پاکستان دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور زمین چاٹنے پر مجبور کرنے کی صلاحیت ‘ جذبے اور خلوص سے مالا مال ہیں مگر قومی یکجہتی و اتحاد فوج کے حوصلوں کیلئے سونے پر سہاگہ کا کردار ادا کرتا ہے جس کے سہارے پاکستانی افواج 1965ءمیں ازلی دشمن کو زخم چاٹنے پر مجبور کرچکی ہیں۔