کراچی کی خبریں 27/9/2016

Majlis-e-Aehtejaaj

Majlis-e-Aehtejaaj

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب ون روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو حاصل ہونے والے عالمی عروج اور عالمی برادری کی جانب سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو ملنے والی حمایت نے بھارت کوجس صدمے ‘ پریشانی اور بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بار ہا عسکری محاذ پر ذلت و عبرت انگیز شکست سے دوچار ہونے والے بھارتی عسکری سورما پاکستان کو حملے کی دھمکی دے رہے ہیں جبکہ پاکستان کی کمزور ترین خارجہ پالیسی کے باوجود پاکستان کو تنہا کرنے کی تمام تر کوششوں میں ناکام ہونے والے بھارتی سیاستدان ایکبار پھر پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا عزم کا اظہار کررہے ہیں گو کہ یہ دونوں ہی باتیں ناممکن ہیں نہ تو بھارت پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جرا ¿ت کرسکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کیا جاسکتا ہے جبکہ اب تو چین‘ترکی ‘ مصر ‘ ایران ‘ سعودی عرب کے علاوہ روس بھی پاکستان کیساتھ کھڑا ہے مگر اس کے باجود کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی افواج مکمل طور پر مستعد ہیں اور قوم ان کی پشت پر متحدکھڑی ہے اسلئے بھارت کو ہی نہیں بلکہ اس کی حمایت کرنے والے افغانستان ‘ امریکہ اور اسرائیل کو بھی اپنے مستقبل کیلئے عقل و ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی آبی دہشتگردی کیخلاف گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ روبینہ شاہین‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ سلیمان پڈھیار ‘ خاتون کونسلر شمع کلثوم ‘روزینہ خان روزی ‘ علی مراد‘منظور سولنگی ‘ مصطفی خان ‘ سلیم لودھی ‘ حنیف خلیفہ ‘ لبنیٰ غزل ‘ صدیق زری والا‘ معین باپو ‘ اسلم ترک ‘ غلام حسین کچھی ‘ وہاب کھتری ‘ نور محمد غازی ‘ حاجی رزاق ہنگورہ ‘ تاج حنفی ‘ زبیدہ آپا ‘ صبا بانو ‘ محمدانور ‘ فرہان قادری ‘ صالح محمد ‘ زاہد سایانی ‘ نفیس احمد ‘ امین کچھی اور ڈاکٹر شام لال اور جونا گڑھ کمیونٹی میں شامل مختلف برادریوں کے نمائندوں نے کہا کہ جوناگڑھ اور کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضہ کیخلاف عالمی دباو نے بھارت کو خارش زدہ کتے کی طرح پاگل کردیا ہے اور وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روک کر پاکستان کیخلاف آبی دہشتگردی کا اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کررہا ہے مگر وہ یہ یاد رکھے کہ بھارتی جارحیت و سازشوں کیخلاف پاکستانی قوم ‘ سیاسی قیادت اور فوج ایک پیج پر اور متحد و منظم ہیں اور فوج ‘ قوم و سیاسی قیادت کو جونا گڑھ کمیونٹی کا اعتماد و ساتھ بھی حاصل ہے اسلئے پاکستان کیخلاف بھارت کی نہ تو کوئی سازش کامیاب ہوسکے گی اور نہ ہی وہ جونا گڑھ و کشمیر پر تادیر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار رکھ پائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی منصوبوں کی سیکورٹی اخراجات کی صارفین سے وصولی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کیخلاف احتجاج و مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ اس نادر شاہی فیصلے سے لامحالہ بجلی کے بلوں میں اضافہ ہو گا جس کا اثر براہ راست عوام پر پڑے گا جو پہلے ہی بجلی بلوں میں درجنوں اقسام کے ٹیکسوں کی زد میں ہیں۔ بجلی کے منصوبوں کی تعمیر ہو یا سی پیک منصوبہ ان کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت اور بجلی پیدا کرنیوالے متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ اگر وہ خود حفاظت نہیں کر سکتے تو پھر ایسے منصوبوں کے افتتاح کا مقصد کیا صرف اپنے نام کی تختی لگانا ہوتا ہے۔ عوام پہلے ہی بے حساب ٹیکسوں کی ادائیگی سے بدحالی کا شکار ہیں۔ اب یہ نیا ٹیکس اونٹ کی پیٹھ پر تنکا نہ ثابت ہو اور حکومت کو لینے کے دینے پڑ جائیں۔ ایران سے اگر سستی بجلی مل رہی ہے تو پھر صرف 74 میگاواٹ کیوں۔ ضرورت کی ساری بجلی کیوں نہیں خریدی جا سکتی۔ حکومت ایسے عاجلانہ فیصلے کرتے ہوئے پہلے اس کے نتائج پر بھی غور کر لیا کرے تو زیادہ بہتر ہے تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلمان دہشت گردی کی وجوہات اور اس سے وابستہ خطرات سے کما حقہ آگاہ ہیںاسلئے انہیں دہشت گردی سے جوڑنا اور نتھی کرنا‘ یقینا درست نہیںجبکہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ مسلمان امریکہ کے اصل اور ممکنہ اتحادی ہیں‘ ان کی مدد اور حمایت کے بغیر دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنا امریکہ کیلئے محض ایک خواب ہو گا۔پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے دہشتگردی کو اسلام اور مسلمانوں سے وابستہ کرنے کودنیا کی سب سے بڑی عالمی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ مسلک بلکہ طاقت و دولت کی شیطانی خواہش دہشتگردی کی بنیاد ہے جسے شیطانی پیروکار انتہائی چالاکی سے مذہب کے نام پر استعمال کرکے ذاتی مفادات کیلئے مذہب پرستوں کو استعمال کررہے ہیں۔