لندن (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف نے کہاہے کہ بھارت پاکستان پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو تربیت دے رہاہے۔
سابق صدرنے خبردار کیاکہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاکے بعدپاکستان اوربھارت کے درمیان پراکسی وارکا خطرہ ہے۔ نیٹوبھارت کوافغانستان کی سرزمین کوپاکستان کے خلاف بیس کے طورپر استعمال کرنے سے روکے۔ برطانوی اخباردی ٹائمزکو دیے گئے انٹرویومیں مشرف نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردحملوں کاذمے داربھارت ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اپنے متعدد بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت براہ راست ملوث ہے جب کہ افغانستان میں بھی بھارت پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔