بھارت ، اسرائیل اور امریکا پاک چین راہداری کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بیک ڈور متحد ہو چکے ہیں کراچی ()معروف مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ بھارت کو اب اسی کی زبان میں منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے،عالمی طاقتوں کی پشت پناہی میں بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی پیٹھ پر وار کیاہے، کشمیریوں پر ظلم ، را کی مداخلت حکمران بھارتی ہٹ دھرمی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں۔
جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ بھارت کو عالمی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے اسی شی پر بلوچستان میں وہ را کے ذریعے مداخلت میں مصروف ہے ، بھارتی مداخلت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،نریندر مودی بلوچستان کے حوالے سے بیان دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف ہے،پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی کہ بھارت کو ایک اچھے پڑوسی کا درجہ دیکر تعلقات استور کیے جائیں جس کے لیے ہمارے حکمرانوں نے اپنے مفادات کو قربان کرکے بھارت کی خوشنودی کے حصول کی بھی بھرپور کوششیں کی آج نتیجہ یہ ہے ہم بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں وہ وہ پیٹ پیچھے سے بلوچستان اور دیگر علاقوں میں را کے ذریعے دہشت گردی کروانے میں مصروف ہیں، بھارت دوستی کی زبان نہیں سمجھتا اسے اسی کی زبان میں منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت معمولی سے معمولی واقعہ پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی بھر پور کوشش کرتی ہے مگر افسوس ہمارے پر پاس شواہد اور ثبوت ہونے کے باجود ہم بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند نہیں کرتے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت ، اسرائیل، امریکا اور دیگر دشمن ممالک کسی صورت نہیں چاہتے کہ پاک چین راہداری منصوبے تکمیل کو پہنچے اور پاکستان ترکی کرے ،یہ طاقتیں یکجاں ہوکر پاکستان کی ترقی میں رکاوت بننا چاہتی ہے ،ایک سوال کے جواب مفتی محمدنعیم نے کہاکہ وطن عزیز کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑانا چھوڑدیں اور بھارت کشمیر میں جوکچھ کر رہاہے اور جو کچھ را پاکستان میں کررہی ہے اس کو عالمی سطحی پر بے نقاب کیاجائے۔