بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج پر حملے کیئے گئے۔ پاکستان اپنی سر زمین بھارت کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔ بھارت پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔
بھارت میں آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب دارلحکومت نئی دہلی لال قلعے میں ہوئی۔ آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم من ہن سنگھ نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج پر حملے کیئے گئے۔ ایسے واقعات روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ پاکستان اپنی سر زمین بھارت کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔ مذاکرات کیلئے پاکستان کو سرحدی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔
بھارتی وزیراعظم نے تقریب کے دوران آزادی کی سالگرہ پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئیاعلان کیا کہ مریخ پر بھی خلائی مشن بھیجا جائے گا۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ آزادی تب پوری ہوگی جب بھارت سے غربت کو ختم ہوگی۔ ہمیں ملک میں ہونیوالی مہنگائی پر بھی قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مون سون میں ہونیوالی کم بارشوں کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔
منموہن سنگھ نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ پانچ لاکھ تک بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔ اگلے پانچ سالوں میں ہر گھر میں بجلی پہنچانا چاہتے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔