لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام بنا سکتا ہے نہ ہی وفاداریاں حاصل کر سکتا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے، سلامتی کونسل مشرقی تیمور کی طرح جموں کشمیر کے عوام کو بھی حق خودارادیت دلوائے۔
تحریک انصآف کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و بربریت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی افواج معصوم کشمیریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی وفاداریاں حاصل نہیں کی جاسکتیں ۔ سلامتی کونسل مشرقی تیمور کی طرح جموں کشمیر کےعوام کو بھی حق خودارادیت دلوائے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف الزام تراشی کی سیاست سے باز آ جائے، اڑی حملے کے بعد پاکستان پر فوری الزام تراشی کے بجائے حملے کی معلومات پاکستان کو فراہم کر کے تعاون مانگنا چاہیے تھا۔