بھارت کا ایک مرتبہ پھر پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے شہپور سیکٹر میں بھارتی چوکیوں پر ساڑھے 11 بجے چھوٹے اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے بلااشتعال فائرنگ کی جس بھارتی فوج نے بھی جواب دیا۔

واضح رہے بھارت اس سے قبل کئی مرتبہ پاک فوج پر کنٹرول لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر چکا ہے۔