بھارت نے پاکستان، چین کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے ڈرونز کے استعمال کا منصوبہ بنا لیا

India Drones

India Drones

لندن (جیوڈیسک) پاکستان اور چین کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے بھارت نے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے ڈرونز استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے بھارت نے چین سے ملحقہ لداخ کی سرحد کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ان علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی کا م کرانا ہیں۔

بھارت نے تبت سرحد پر پولیس کو فضائی مدد دینے کا فیصلہ کیا۔ بھارت صرف چینی سرحد کو ہی نہیں بلکہ پاکستانی سرحد وں کی نگرانی بھی جاسوس طیاروں سے کرے گا۔

ذرائع کے مطابق UAVs کا استعمال بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایئر ونگ کو درست کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔حال ہی میں وزیر داخلہ نے چین کے ساتھ ملنے والے سرحدی علاقے ارونا چل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 175 کروڑ دینے کا اعلان کیا۔