بھارت کا پاک چین نیو کلیئر معاہدے پر تحفظات کا اظہار

Sushma Swaraj

Sushma Swaraj

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاک چین نیوکلیئر معاہدے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چین کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں قومی مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔

بھارت خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں، کسی کو بھارت کیلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک سبھا میں بات کرتے ہوئے کیا۔