کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور بلوچستان میں مداخلت کا ذمہ دار ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر گفت گو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، جو لوگ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ان سے مذاکرات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے، کالعدم طالبان مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں۔