لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کےانڈس واٹر کمشنرز کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی جس کے بعد بھارت نے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو پانی کا ڈیٹا فراہم کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج پر ابھی تک 24 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے، بھارت کے ہریکے بیراج اور فیروزپور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت آگاہ کرنے کا پابند ہے۔
واضح رہےکہ بھارت نے گزشتہ روز بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑا جس کے باعث پاکستانی دریاؤں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔