نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے مذاکراتی عمل کو روک دیا ہے ،تاہم بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ بھارتی ذرائع نے پاک بھارت مذاکرات کو تعطل کا شکار قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سر کریک سمیت تمام معاملات پر پاکستان سے مذاکرات کوروک دیا گیا ہے۔
بھارت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے الزام لگایا ہے کہ پاک فوج کے خصوصی دستوں نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت واقع ہوئی۔