گوہاٹی (جیوڈیسک) کانگریس کے رہنما اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی اپنی مردہ سیاست کے گھوڑے میں جان ڈالنے کیلئے توپوں کا رُخ پاکستان کی طرف کر دیا اور الزام لگایا کہ پاکستان سے دہشت گردوں کی آمد نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پنجاب اور دیگر ریاستوں میں بھی جاری ہے۔
مودی سرکار کی پاکستان سے متعلق پالیسی بے کار ہوچکی اور حکومت عوام کی توقعات پر پوری اترنے میں ناکام رہی ہے۔
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگرس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دلتوں اور اقلیتوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔