بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا: الحاج زبیر احمد

PMLN-TAJIR WING

PMLN-TAJIR WING

لاہور (پ،ر) بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہابھارتی وزیر ِ اعظم اور ان کے وزراء کی طرف سے پاکستان مخالف بیانات خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اقوام ِ متحدہ،سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ہرزہ سرائی کا نوٹس لیں۔الحاج زبیر احمدنے کہا پاکستان ایک ذمہ دار آزاد اور خودمختار ایٹمی ریاست ہے اس کے کروڑوں شہری اپنے وطن کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں انڈیا نے کسی قسم کی کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی توہماری بہادر افواج اس کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی مکمل قدرت رکھتی ہیں۔

انہوںنے بھارتی حکمرانوںکو خبردارکرتے ہوئے کہا پاکستان کے خلاف بیان بازی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے اس لئے ہوش کے ناخن لیں ورنہ اس کا انجام بھارت کے حق میں برا ہو گا۔