نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم پاکستان کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت خطے کے تمام ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو دونوں ممالک کے مشیروں کے درمیان ملاقات کی تجویز دیدی ہے۔
ہم نے کہا ہے کہ23اور24اگست کو پاکستان اور بھارت کے مشیر قومی سلامتی نئی دہلی میں ملاقات کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔