نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت نے اگلے ماہ شروع ہونے والے مذاکرات کو ممبئی حملوں پر پیش رفت سے مشروط نہیں کیا۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ جامع مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پاکستانی پیش کش پر بھارت نے اچھا ردِ عمل اور غیر مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔
بھارتی اخبار کا دعوی ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر سمیت تمام متنازع معاملات پر بات ہو گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اگلے ماہ سیکیرٹری داخلہ و خارجہ سطح پر مذاکرات کے علاوہ ستمبرمیں اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات بھی متوقع ہے۔