اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سر تاج عزیز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کا دورہ امریکا مجموعی طور پر کامیاب رہا اور امریکا سے گزشتہ دو سال میں تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔
دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم محفوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جامع اقدامات کیے ہیں جس سے دہشت گردی میں 60 سے 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا پاکستانی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ امریکہ کو بتا دیا ہے کہ “را” پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے۔