بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی میں ہمیشہ ملوث رہا ہے۔ طاہر حسین سید

Terrorism

Terrorism

سندھ (اسٹاف رپوٹر) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکٹری اطلاعات و ترجمان طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں بد امنی اور دہشت گردی مین ہمیشہ ملوث رہا ہے اور پاکستان کی ملکی نظریاتی تشخص کو پامال کرنے اور جغرافیائی سرحدوں کو نقصان پہچانے کی ناکام کوششیں کرتا رہا ہے۔

بھارتی جاسوس کی بلوچستان سے گرفتاری نے بھارت کا اصل چہرہ عیاں کردیا ہے اب یہ حکومت ِ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کا تعصبانہ اور پاکستان دشمن چہرہ عالمی برادری کے سامنے عیاں کرے اور دنیا کو باور کرائے کہ بھارت عالمی امن کے لیے خطے میں بہت بڑا خطرہ ہے۔

بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک کی سلامتی اور امن کو نقصان پہچانے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے طاہر حسین سید نے مزید کہا کہ پاکستانی ایک عظیم قوم ہے اور اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک عظیم فوج سے نوازا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑی ہے۔

پاکستان کی خود مختاری اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اور آج بھی بلوچستان سے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کر کے بھارت کو خبردار کیا ہے پاکستان افواج دن و رات پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔اور اس کے لیے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکرتے ہیں۔

طاہر حسین سید