بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کر کے خطے کو بد امنی کے جہنم میں دھکیلنا چاہتا ہے: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورکنگ باورنڈری اور شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور رینجرز افسران کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی و دیگر کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سرحدی جارحیت اور افغانستان کے راستے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت و پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی بھارت کے جنگی جنون کا ثبوت اور خطے کے مستقبل کو لاحق خطرات کی نشانی ہے۔

اسلئے پاکستان کی سلامتی اور خطے کے امن کیلئے پاکستان کو پڑوسی ممالک سمیت عالمی برادری سے تعلقات کو برابری کی بنیاد پر بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے مگر سیاست کی روایتی منافقت اور استحصالی طبقات کے مفادات کے تحفظ کی روایت کے باعث نہ صرف پاکستان اور عوام مسائل و مصائب اور دہشتگردی کے ساتھ بھارتی جارحیت کا شکار ہیں بلکہ خطے کا مستقبل بھی مخدوش دکھائی دے رہا ہے۔

اسلئے ملک و قوم اور خطے کے وسیع تر مفاد میں پاکستانی سیاستدانوں کو قومی مسائل کے یقینی حل اور خطے کے امن ضمانت فراہم کرنے والے روشن پاکستان پارٹی کے پیش کردہ مقامی خود مختاری کے فارمولے پر عملدرآمد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد و یکجا ہوکر اس استحصالی نظام کے خاتمے کی جدوجہد کرنی ہوگی جس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مایوسی و نفرت کے باعث پاکستان دہشتگردی اور خطہ بد امنی سے دوچار ہے اور بھارت اپنے جنگی جنون کی تسکین کیلئے پاکستان پر جنگ مسلط کے خطے کو بد امنی کے جہنم میں دھکیلنے کی سازش کر رہا ہے۔