لاہور (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سری نگر مطمئن ہو گا تو بر صغیر میں امن ہو گا۔
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم ختم کرنا ہو گا ورنہ ہندوستان خود تنہائی کا شکار ہو جائے گا جبکہ پاکستان ترقی کے سفر پر چلتا رہے گا۔
بھارت کو بلوچستان میں پاکستان زندہ آباد کا نعرہ برداشت نہیں ہوتا۔ قومی دن پر سب سے بڑا قومی پرچم بلوچستان میں لہرایا گیا۔
ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیس ستمبر کو میلہ ہو گا اور اکتوبر میں خالی ٹھیلا ہو گا۔ عمران خان نےاپنی سیاست خودہی ختم کرنےکی ٹھان لی ہے۔