نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ، احتجاج کے باعث اجلاس کچھ دیر کے لیے معطل رہا ۔
بھارت ان دنوں انتہا پسند ہندؤوں کے نرغے میں ہے، بھارتی پارلیمنٹ میں بھی انتہا پسندی کے خلاف آوازیں گونجتی رہیں ۔ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے لیے تعمیراتی سامان لانے کی مذمت کی اور اس اقدام پر شدید احتجاج کیا ۔
اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار یو پی میں ہونے والے انتخابات سے قبل فرقہ وارایت پھیلا رہی ہے اور یو پی میں فساد کرانے کی سازش ہوہی ہے۔
اپوزیشن نے انتہا پسند ہندو رہنما کی اُس بیان کی بھی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مودی سرکار کی طرف سے رام مندر کی تعمیر کرنے کے لیے اشارہ ملا ہے، اپوزیشن کے احتجاج کے باعث پارلیمنٹ کی کاروائی دس منٹ تک رکی رہی۔