بھارتی پارلیمنٹیرینز کا بارہ رکنی وفد واہگہ کے راستے وطن واپس روانہ ہو گیا۔ بھارتی پارلیمنٹیرینز کا کہنا ہے کہ جب بھی امن مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو بعض قوتیں اثر انداز ہوتی ہیں۔ وطن روانگی سے پہلے واہگہ بارڈر پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے وفد کے سربراہ مانی شنکر آئر کا کہنا تھا کہ وہ امن اور دوستی کا پیغام لے کر آئے تھے اور یہی پیغام لے کر جا رہے ہیں۔
بھارتی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ دونوں ملکوں کا کلچر ایک ہے اورعوام بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والی قوتیں دونوں ملکوں میں موجود ہیں۔بھارتی وفدنے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی۔وفدکا ایک رکن پاکستان میں رک گیا ہے۔