بھارت میں پارلیمانی انتخابا ت کے پانچویں مرحلے کیلئے پولنگ شروع

India

India

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں پارلیمانی انتخابا ت کے پانچویں مرحلے کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے، آج 12 ریاستوں کی 121 نشستوں پرپولنگ ہوگی۔

اترپردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال کی اہم ریاستیں، ماوٴباغیوں کے زیر اثر ریاستوں بہار، چھتیس گڑھ اورجھارکھنڈ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے حلقے اودھم پور، گوا، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اْڑیسہ، راجستھان اور منی پور میں بھی پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

آج ہونے والی پولنگ میں 1769 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، لوک سبھاکے 111 حلقوں میں ووٹنگ پہلے ہی ہوچکی ہے۔ لوک سبھاکے 543 نشستوں پرپولنگ 9 مرحلوں میں مکمل ہوگی، حتمی نتائج کااعلان 16 مئی کوکیاجائے گا۔