نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کے ڈیم کی جھیل میں گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریاست ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں رشی کیش سے آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر۔
گووند ساگر ڈیم کی جھیل میں جاگری۔ حادثے کے وقت بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، مقامی حکام نے جھیل سے اب تک 12 افراد کو مردہ جبکہ 20 کو زندہ حالت میں نکال لیا ہے۔
تاہم اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس کی زیادہ ترکھڑکیاں بند تھیں جس کی وجہ سے مسافر باہر نہ نکل سکے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔