بھارت : مسافر بس کھائی میں جا گری، 14 ہلاک، 11 زخمی

Bus Accident

Bus Accident

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں بس کھائی میں گر گئی۔ واقعہ میں 14 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں بس کھائی میں گر گئی، بس میں 30مسافر سوار تھے تیز رفتاری کے باعث بس سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔