دبئی (جیوڈیسک) دبئی سے بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز میں ایک مسافر نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، مسافر کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، خودکشی کی کوشش کی گئی دبئی سے بھارت جانیوالی پرواز میں طیارے میں سوار حیدرآباد دکن کے رہائشی محمد امتیاز نے تیز دھار آلے سے گلا اور کلائی کاٹنے کی کوشش کی۔
ایئر ہوسٹس نے مسافر کو واش روم میں زخمی حالت میں دیکھا اور طیارے کے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچتے ہی اس کی اطلاع فوری طور پر بھارتی پولیس اور متعلقہ حکام کو دی ، جنہوں نے مسافر کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔
بعد میں ایئر لائن انتظامیہ سے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مسافر کس طرح تیز دھار آلہ لے کر طیارے میں سوار ہوا۔