نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجیوں سمیت ایک شخص ہلاک جب کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجیوں سمیت ایک شخص ہلاک ہو گیا جب کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 سے 4 کے قریب تھی جو فوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور انہوں نے ائیربیس میں داخل ہونے کے لئے پولیس کی گاڑی کا استعمال کیا تھا تاہم اب بھی ایئربیس کے قریب عمارت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعت ہیں اور وقفے وقفے سے سیکیورٹی فورسز اور حملہ آروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔