انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 2 روزہ کشمیر کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ انقرہ میں جاری 25 ممالک کی نمائندگی پر مشتمل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں پر بھارتی ریاستی مظالم کو انسانیت اورعالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
انقرہ میں ترک تھینک ٹینک کے اشتراک سے لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ کی کشمیرعالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیر سردار مسعود نے کہا کہ لاکھوں محبوس کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔
خصوصی حیثیت بدلنے کے بعد کشمیر دنیاکے راڈار پر اپنی گھمبیر حیثیت کے ساتھ آرہاہے۔