نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عدم برداشت اور پرتشدد واقعات حد سے بڑھ گئے ، نئی دہلی میں پندرہ افراد نے معمولی جھگڑے پر ڈاکٹر کو لوہے کی سلاخیں مار کر قتل کر دیا۔
نئی دہلی میں بچے کا کھیل باپ کی موت کا سبب بن گیا، گیند راہگیر کو لگی تو اس نے پندرہ لوگوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر پر حملہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوہے کی سلاخ سے ڈاکٹر پنکج نارنگ کے سر پر زخم آئے جو ہسپتال میں ان کی موت کی وجہ بن گیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث چھ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔