کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔
پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی’سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی’ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی’جمعہ خان سولنگی’صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی’ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے کہا کہ بھارت نے جارحیت یا جنگ کا آغاز کیا۔
سولنگی رضاکار افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سرحدوں پر پہلی صف میں کھڑے ہوکر بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردینگے ،انتہا پسند مودی کی گیدڑ بھبکیاں بھارت کیلئے زوال کا سبب بنے گی ،پاک فوج کی طرح سولنگی قوم بھی پاکستان کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی۔ ملک دشمن عناصر کے دماغ درست کرنااچھی طرح جانتے ہیں ،پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی سلامتی کیلئے قربان ہونے کو تیار ہے۔