سرینگر (جیوڈیسک) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی کے اطراف میں گھر گھر چھاپوں اور حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم وت شدد، قتل وغارت اور گرفتاریوں سے کشمیری عوام کوہر گززیر نہیں کیا جا سکتا۔
سید علی گیلانی نے سرینگرمیں جاری بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 67 برسوں سے طاقت کے بل پر کشمیریوں کی مبنی برحق آواز کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن وہ اپنے مذموم ارادے میں آج تک کامیاب نہیں ہو سکا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو جمعہ کو دوبارہ گھر میں نظر بند کر دیا۔