کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ بھارتی جارحیت بڑھتی جا رہی ہے، اینٹ کا جواب پتھرسے نہ دیا گیا تو بھارت باز نہیں آئے گا۔ لیڈرشپ اچھی ہو گی تو کرپشن نہیں ہو گی۔
تنظیم سازی کردی، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اے پی ایم ایل کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے وڈیولنک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے آخری وقت تک لڑناچاہیے۔
بلوچستان میں فرقہ واریت، دہشت گردی ہے۔ علیحدگی پسندوں کواپنے دورمیں کنٹرول کرلیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں سیاسی اورفرقہ وارانہ دہشت گردی ہے اور رینجرز کی وجہ سے شہرکی صورتحال بہتر ہے۔
کوشش کی جائے کہ لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے۔ تحریک انصاف دھرنے کے بعد انتشار کا شکار ہو گئی۔ لیڈرشپ صحیح ہوگی تو گورننس بہتر ہوگی۔ موجودہ حکومت اندرونی اختلافات کاشکار ہے۔ ہماری پوری حمایت پاک فوج کے ساتھ ہے۔ چین کے ساتھ دوستی ہے لیکن سب اپنے مفاد میں سوچتے ہیں۔