اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام سے پی آئی اے کے دہلی اور ممبئی کے دفاتر کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتہا پسندوں کے گروہ نے پی آئی اے کے دہلی آفس میں توڑ پھوڑ کی، انتہاپسندوں نے دفترکو نقصان پہنچایا اور پی آئی اے کے عملے کو ہراساں کیا، پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ فوری طور پر بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے،۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام سے توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے، جبکہ بھارتی حکام نے پی آئی اے کے بھارت میں تمام دفاتر کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔