اگر بھارت نے نہیں کھیلنا تھا تو معاہدہ نہ کرتا، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے حق کیلئے لڑنا چاہیے، بھارت نے ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جسے پورا کرنا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچھ سے بہتر اور کوئی کھیل ہو ہی نہیں سکتا۔ اگر بھارت نے نہیں کھیلنا تھا تو معاہدہ نہ کرتا، اسے اپنے وعدے پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارا ایک معاہدہ ہے، بھارت اس کو پورا کرے اور ہمیں اپنے حق کیلئے لڑنا چاہیے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے انعقاد اور سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوئی تھی۔ سب سے پہلے سیکورٹی پلان بنے گا۔ پوری امید ہے کراچی میں میچ کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم پی ایس ایل میچ کے لیے تیار ہو جائے گا جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہو گا۔ تاہم اگر سٹیڈیم مارچ میں بھی مکمل ہو جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔