لکھنو (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں زہریلی شراب پینے سے 22 افراد ہلاک جبکہ 120 سے زائد کی حالت تشویش ناک ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے مضافاتی گاؤں ملیح آباد کے لوگ کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے، اس دوران شائقین میں شراب کے دور بھی چل رہے تھے۔ شراب پینے والوں کی حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال لایا گیا جہاں 22 ہلاک ہوگئے، اسپتال میں اب بھی 122 افراد زیر علاج ہیں جن میں 40 کی حالت انتہائی خراب ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ زہریلی شراب پینے سے17 ہلاکتیں ہوئی ہیں، زہریلی شراب بیچنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں زہریلی شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔