انڈیا (جیوڈیسک) نا پولس مارکوئز نے دوسرے فری پریکٹس سیشن میں برتری حاصل کرتے ہوئے یو ایس گراں پری کے لیے پول پوزیشن حاصل کر لی، انڈیانا پولس گراں پری میں سپینش بائیکر ایک مرتبہ پھر اپنی برتری قائم کرتے ہوئے سب سے آگے رہے۔ انھوں ریکارڈ لیپ ٹائم ایک منٹ 37.958 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرتے ہوئے پول پوزیشن حاصل کر لی۔
مارکوئز نے اس سے پہلے پہلے پریکٹس سیشن میں بھی برتری حاصل کی تھی۔ دوسری پوزیشن جوگ لیورینزو کے پاس رہی۔ تیسری پوزیشن ڈینی پیڈروسا کے پاس رہی جبکہ سات مرتبہ کے عالمی چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روسی نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔