بھارت میں غربت آخری حدوں پر، بھیک مانگنے والوں میں اکیس فیصد تعلیم یافتہ افراد شامل

begging

begging

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں غربت اور مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں بھیک مانگنے والوں میں اکیس فیصد بھکاری پڑھے لکھے ہیں ۔ ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش پیش رہنے والے بھارت میں غربت و افلاس عروج پر ہے ۔

روزگار نہ ملنے کے باعث لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ بھارت کے سرکاری اداروں کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ بہتر ہزار افراد بھیک مانگتے ہیں جن میں پچہتر ہزار افراد پڑھے لکھے ہیں جو بھکاریوں کا 21 فیصد بنتے ہیں ۔

ان پڑھے لکھے بھکاریوں نے بارہویں کا امتحان پاس کیا ہوا ہے اور تین ہزار سے زائد ایسے بھکاری ہیں جنہوں نے پروفیشنل ڈپلومہ ، گریجوایٹ یا پوسٹ گریجوایٹ کی ڈگری لی ہوئی ہے۔ یہ صورتحال بھارتی حکومت کی جانب سے ترقی کے دعووں کا پول کھولنے کے لیے کافی ہے۔