بھارت سے بجلی درآمد کا معاملہ، 4 مختلف کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت سے بجلی کی درآمد کے معاملے پر پاک بھارت 4 مختلف کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ سیکریٹری پانی و بجلی زرغام اسحاق نے بتایا کہ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ دہلی میں پاک بھارت حکام کی ملاقات کے دوران ہوا، نئی دہلی میں پاور سیکٹر میں تعاون پر 5 اور 6 مارچ کو اجلاس ہوئیجن میں طے کیا گیا کہ کمیٹیاں ٹیکنیکل، کمرشل، ریگولیٹری اور کنسٹرکشن معاملات پر قائم ہوں گی۔

زرغام اسحاق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے 500 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ ہے، کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں بجلی کی درآمد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، بھارتی حکام کو بتایا ہے کہ بجلی کی درآمد جلد چاہتے ہیں۔