بھارت صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، سخت جواب دیا جائے، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہا ہے کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کا سامنا ایٹمی پاکستان کے ساتھ ہے اگر پاکستان کی امن کے قیام کی خواہش کو کمزوری سمجھ کر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تواس کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا، پاکستانی قوم جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار ہے۔

چپراڑ سیکٹر سیالکوٹ کے دورے کے موقع پر بھارتی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بھارت کے سامنے بزدلی یا کمزوری کا اظہار کیا گیا تو وہ مزید سر پر چڑھے گا، بھارت طاقت کی زبان سمجھتاہے اس لیے اس کو اسی انداز سے جواب دینا چاہیے، وزیراعظم جرات مند اورمجاہد قوم کے لیڈر ہونے کا ثبوت دیں۔