ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چون کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ریاست میں صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں کانگریس اور شرد پوار کی نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے 15 سالہ سیاسی اتحاد کے خاتمے۔
کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چون نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل مہاراشٹرا کے این پی سی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
جسے گورنر ودیا ساگر راؤ نے گزشتہ روز قبول کیا۔ وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹرا کے گورنر نے مرکزی حکومت سے ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا مشورہ دیا تھا جب کہ نئی اسمبلی کے چناؤ کے لئے انتخاب 15 اکتوبر کو ہوں گے۔