اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کیلئے رابطے میں ہیں۔ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات کل کرغزستان میں ہوگی۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ امریکا میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم منموہن سنگھ کے درمیان ملاقات کیلئے بھارت سے رابطے میں ہیں۔
کل سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان کرغزستان میں ملاقات ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان اور امریکا میں کوئی معاہد ہ نہیں۔ معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کیلئے تیاری شروع کر دی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف 16 سے 18 ستمبر تک ترکی کا دورہ کریں گے۔