اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور کر لی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس کے دوران قائد ایوان راجا ظفر الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر کرلیا۔
قراداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان پاکستان کی سلامتی پرحملہ ہے، پاک فوج دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑرہی ہے لیکن مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل نریندر مودی نے بنگلا دیش میں تقریب سے خطاب کے دوران اعتراف کیا تھا کہ سقوط ڈھاکا میں بھارتی فوجیوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔