نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ، ریسکیو اہلکاروں نے آدھے گھنٹے کی کوشش میں آگ پر قابو پایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب وزیراعظم کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، عمارت کی پہلی دو منزلوں کو دھویں نے لپیٹ لیا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ حکام کے مطابق آگ یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔