ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیراعظم نے پاکستان سے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کیا۔
بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ پاکستان کے ساتھ اس لیے کرکٹ سیریز شروع کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کے اعلان پر بعض پارٹی اراکین کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے اور بی جی پی کے ایک رکن آر کے سنگھ اور سابق کرکٹر اور جماعت کے موجودہ رکن پارلیمنٹ کرتی آزاد نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز شروع کرنے کی مخالفت کی۔